آپ کونسلر نہیں بن سکتے۔ بندوقیں ہیں‘ خوف ہے‘ دباؤ ہے‘ یہ پری پول رگنگ ہے،عام انتخابات میں کون سی جماعت جیتے گی؟ جاوید ہاشمی نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی

  بدھ‬‮ 13 جون‬‮ 2018  |  0:37

لاہور (آئی این پی)آپ کونسلر نہیں بن سکتے۔ بندوقیں ہیں‘ خوف ہے‘ دباؤ ہے‘ یہ پری پول رگنگ ہے،عام انتخابات میں کون سی جماعت جیتے گی؟ جاوید ہاشمی نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جس طرح کے بھی الیکشن ہوں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے جیتے گی‘ انتخاب سے قبل دھاندلی ہورہی ہے‘ جس نے دو بار آئین توڑا اسے تحفظ دیا جارہا ہے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ انتخابات سے قبل دھاندلی ہورہی ہے میں نے انہیں بتا

دیا ہے کہ آپ کونسلر نہیں بن سکتے۔ بندوقیں ہیں‘ خوف ہے‘ دباؤ ہے‘ یہ پری پول رگنگ ہے۔ جس طرح کے بھی الیکشن ہوں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے جیتے گی جس نے دو بار آئین توڑا اسے تحفظ دیا جارہا ہے۔ (ن غ)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں