پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے بڑے بڑے نام عام انتخابات سے باہر،سٹیٹ بنک نے امیدواروں کی فہرستیں الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں، نااہلی کے امکانات

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی ) اسٹیٹ بنک نے عام انتخابات 2018 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے100 سے زائد امیدواروں کو ڈیفالٹر قرار دیدیا،پیپلزپارٹی کی حنا ربانی کھر اور پی ٹی آئی کے فیصل واڈا بھی ڈیفالٹر قرارپانے والوں میں شامل ہیں، این اے 249 سے پی ٹی آئی کے فیصل واڈا 37 ملین روپے کے ڈیفالٹر نکلے،اسٹیٹ بنک نے ڈیفالٹر امیدواروں کی فہرستیں الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں،،ڈیفالٹر امیدواروں کی نااہلی کے امکانات ہیں۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بنک نے

عام انتخابات 2018 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے100 سے زائد امیدواروں کو ڈیفالٹر قرار دیدیا،پیپلزپارٹی کی حنا ربانی کھر اور پی ٹی آئی کے فیصل واڈا بھی ڈیفالٹر قرارپانے والوں میں شامل ہیں ،این اے 182 سے حنائربانی کھر بنک ڈیفالٹر ہیں، ذرائع کے مطابق حناء ربانی کھر کے شوہر 517 ملین روپے کے بنک ڈیفالٹر ہیں،جبکہ این اے 249 سے پی ٹی آئی کے فیصل واڈا 37 ملین روپے کے ڈیفالٹر نکلے،این اے 85 سے ہارون احسان،این اے 95 سے اسد حسن خان،امانت اللہ خان ڈیفالٹر قرار پائے گئے ،این اے 31 سے ہارون بلور،این اے 242 سے اسد اللہ بھٹو ڈیفالٹر قراردیئے گئے ،مخصوص نشست پر مس الماس خاکوانی 319 ملین روپے کی ڈیفالٹر نکلیں ،اسٹیٹ بنک نے ڈیفالٹر امیدواروں کی فہرستیں الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں جبکہ الیکشن کمیشن نے ڈیفالٹر امیدواروں کی تفصیلاتمتعلقہ ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی،ڈیفالٹر امیدواروں کی نااہلی کے امکانات ہیں ۔دریں اثناء الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے لئے 19ہزار 5 سو امیدواروں کا ڈیٹا موصول ہو گیا جس میں سے 10ہزار کاغذات کی جانچ پڑتال کا کام مکمل کر لیا گیا ،پنجاب سے قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے سب سے زیادہ8987 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے،سندھ سے قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے 4765 ، خیبرپختونخواہ 2928 ،بلوچستان سے 1675 ، کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ،

فاٹا سے 345 اور اسلام آباد سے 93 کاغذات نامزدگی جمع ہو ئے ۔بدھ کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 19ہزار پانچ سو امیدواران کا ڈیٹاالیکشن کمیشن کوموصول ہو چکا ہے جوکہ نیب نادرا ایف بی ار سٹیٹ بینک کے ساتھ ان لائن سسٹم کے ذریعے شئیرکر دیا گیا ہے،وہاں سے دس ہزارکاغذات کی سکروٹنی مکملہو کر واپس موصول ہو چکا ہیجو آگے ریٹرننگ افسران کو بھی بھیج دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پنجاب سے قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے سب سے زیادہ8987 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے،

سندھ سے قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے 4765 کاغذات جمع ہوئے،ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ سے قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے 2928 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے،بلوچستان سے قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے 1675 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،فاٹا سے 345 اسلام آباد سے 93 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،قومی اسمبلی کی 342 نشستوں کیلئے 5488 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،قومی اسمبلی

کیلئے پنجاب سے 2349،سندھ سے 1308 کاغذات جمع ہوئے،ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کیلئے کے پی کے سے 774،بلوچستان سے 404 کاغذات جمع ہوئے،قومی اسمبلی کیلئے فاٹا سے 345،اسلام آباد سے 93،غیر مسلموں کیلئے 215 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے،پنجاب اسمبلی کیلئے 6638،سندھ کیلئے 3457 کاغذات جمع ہوئے،کے پی کے اسمبلی کیلئے 2145،بلوچستان اسمبلی کیلیے1271 کاغذات جمع ہوئے۔( ع ا)



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…