پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

شریف برادران ذہنی طور پر مفلوج اور شدید عقلی بحران کا شکار ہیں،تحریک انصاف کاشہبازشریف کے 26سوالوں پر حیرت انگیز جواب سامنے آگیا

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

؁ ؁اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے ترجمان فوادچودھری نے کہاہے کہ دونوں بھائی ذہنی طور پر مفلوج اور شدید عقلی بحران کا شکار ہیں۔ یہ بات تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن یہ کرتے ہیں اور سوال حزب اختلاف اور عدالت سے پوچھتے ہیں۔ پانچ سال پہلے جب تحریک انصاف نے پختونخوا میں حکومت سنبھالی تو صوبہ جنگ زدہ تھا۔

کرپشن اور بدانتظامی نے پختونخوا کو مکمل بدحال کررکھا تھا۔ تحریک انصاف بہرحال چھوٹے میاں کے بھونڈے سوالات کا سنجیدگی سے جواب دیتی ہے۔کاری کے اثرات انشاء اللہ نسلوں برقرار رہیں گے، فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پختونخوا حکومت نے پانچ برس میں درجن بھر نئی جامعات اور ہسپتال بنائے۔عمران خان نے کرپشن کے خاتمے کا اپنا وعدہ نبھایا۔ عمران خان نے کرپشن کے الزامات پر وزیر بھی نکالے اور درجنوں کی تعداد میں اپنے اراکین اسمبلی بھی۔ پختونخوا ہی میں کرپشن میں ملوث وزیر اور سرکاری عمال کا باضابطہ احتساب کیا گیا۔ پختونخوا حکومت نے ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کو مکمل شفافیت سے قابلیت کی بنیاد پر روزگار دیا۔جس پشاور شہر کی یاد شہباز شریف کو ستا رہی ہے پختونخوا حکومت نے اس میں “باب پشاور” “آزادی فلائی اوور” سے پچاس فیصد سے زائد کم لاگت میں تعمیر کیا۔ مجموعی طور پر تحریک انصاف نے جنگ زدہ صوبے کو گورننس اور انسانی ترقی میں سب سے آگے لاکھڑا کیا ہے۔شہباز شریف میں شرم و حیا کی کوئی رمق باقی ہے تو زیادہ سوالات کا جواب نہ دیں خود اپنا نام ہی تجویز کردیں۔ چھ ماہ، ایک سال، دو سال میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ تو درکنار، آج پانچ سال بعد بھی ملک میں اندھیروں کا راج ہے۔شہباز شریف خود کہا کرتے کہ اگر بجلی کا بحران ختم نہ کیا تو نام بدل دیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…