بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

“عمران خان اپنے کتے کو بھی ٹائیگر کہتے ہیں اور کارکنوں کو بھی ٹائیگر کہتے ہیں”۔ شہبازشریف نے عمران خان سے 26 سوالات پوچھ لئے۔۔ شہبازشریف نے کیا سوالات پوچھے؟ کیا عمران خان ان سوالوں کا جواب دے پائیں گے؟

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک )”عمران خان اپنے کتے کو بھی ٹائیگر کہتے ہیں اور کارکنوں کو بھی ٹائیگر کہتے ہیں”۔ شہبازشریف نے عمران خان سے 26 سوالات پوچھ لئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ماضی میں کے گئے وعدوں ،دعوؤں اور خیبر پختوانخواہ کی سابقہ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے 26سوالات پوچھ لئے۔ شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوالات تحریک انصاف کو اس کے وعدے

اور دعوے یاد دلانے کیلئے کر رہا ہوں۔پی ٹی آئی کے سربراہ نے 350 ڈیمز، 250کالجز، ایک ہزار سٹیڈیم بنانے کے جو دعوے کئے تھے وہ کہاں ہیں۔کیا خیبر پختوانخواہ میں 90دن میں کرپشن ختم ہوگئی یا پوری تحریک انصاف ہی کرپٹ نکلی۔عمران خان بتائیں خیبر پختوانخواہ کوآئندہ100 سال تک فائدہ دینے والے منصوبے کہاں ہیں؟۔شہباز شریف نے کی جانب سے سوالات میں مزید پوچھا گیا کہ وزیر اعلی ہاؤس میں بننے والی یونیورسٹی کو کون سے راستے جاتے ہیں،کیا آپ بتائیں گے کہ پشاور دنیا کا دوسرا گندا ترین شہر کیسے بنا۔آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ کے ٹرین منصوبے کا کیا ہوا۔ مزید سوالات میں پوچھا گیا کہ غیر ممالک سے نوکریوں کے لیے آنے والے غیر ملکی کہاں چھپے ہوئے ہیں،ذرا قوم کو بتائیں کہ خیبر پختونخوا ہ میں احتساب کا حال کیا ہوا۔کیا خیبر پختونخوا ہ میں اقربا پروری اورمیرٹ کی دھجیاں اڑنا بند ہو گئی ہیں۔کیاافغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ خیبر پختونخوا ہ کی مثالی پولیس نے روک لی۔ شہباز شریف کی جانب سے سوالات میں مزید پوچھا گیا ہے کہ کیا پی ٹی آئی نے الیکٹ ایبلز کی بجائے مخلص کارکنوں کو ٹکٹ دئیے۔کیاعمران نیازی نے وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ سرکاری املاک کا ذاتی استعمال نہیں کیا۔کیاعمران نیازی نے جھوٹ کی بجائے قوم سے سچ بولا اور یوٹرن لینا بند کردئیے۔عمران نیازی آئین کا احترام کرتے ہیں

تو پھر عدالت سے تین سال مفرور کیوں رہے۔ شہباز شریف نے سوال پوچھا عمران نیازی جس پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے رہے پھر اسی سے تنخواہ کیوں لیتے رہے،کیا پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والا شخص جمہوری سیاستدان کے زمرے میں آتا ہے۔انقلابی رہنما نے 5 سال میں 3 کھرب روپے قرضے کیوں لے لیے۔2013 میں صادق و امین نیازی کے اثاثے ڈیڑھ کروڑ تھے،2017 میں ڈیڑھ ارب کیسے ہو گئے،کیا عمران خان ذرا قوم کو بتائیں گے کہ آپ کا ذریعہ آمدنی کیا ہے؟۔شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے تحریک انصاف الزام تراشی اور گالی گلوچ کی بجائے مذکورہ سوالات کے سنجیدہ جوابات دے گی۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…