اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

350ڈیمز، 250کالجز، ایک ہزار سٹیڈیم کہاں ہیں،وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بننے والی یونیورسٹی کو کون سے راستے جاتے ہیں؟؟شہبازشریف نے عمران خان سے 26سوالوں کے جوابات مانگ لئے

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ماضی میں کے گئے وعدوں ،دعوؤں اور خیبر پختوانخواہ کی سابقہ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے 26سوالات پوچھ لئے ۔ شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوالات تحریک انصاف کو اس کے وعدے اور دعوے یاد دلانے کیلئے کر رہا ہوں۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے 350 ڈیمز، 250کالجز، ایک ہزار سٹیڈیم بنانے کے جو دعوے کئے تھے وہ کہاں ہیں ۔کیا خیبر پختوانخواہ میں 90دن میں کرپشن ختم ہوگئی یا پوری تحریک انصاف ہی کرپٹ نکلی ۔عمران خان بتائیں خیبر پختوانخواہ کوآئندہ100 سال تک فائدہ دینے والے منصوبے کہاں ہیں؟۔شہباز شریف نے کی جانب سے سوالات میں مزید پوچھا گیا کہ وزیر اعلی ہاؤس میں بننے والی یونیورسٹی کو کون سے راستے جاتے ہیں،کیا آپ بتائیں گے کہ پشاور دنیا کا دوسرا گندا ترین شہر کیسے بنا ۔آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ کے ٹرین منصوبے کا کیا ہوا ۔ مزید سوالات میں پوچھا گیا کہ غیر ممالک سے نوکریوں کے لیے آنے والے غیر ملکی کہاں چھپے ہوئے ہیں،ذرا قوم کو بتائیں کہ خیبر پختونخوا ہ میں احتساب کا حال کیا ہوا۔کیا خیبر پختونخوا ہ میں اقربا پروری اورمیرٹ کی دھجیاں اڑنا بند ہو گئی ہیں۔کیاافغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ خیبر پختونخوا ہ کی مثالی پولیس نے روک لی ۔ شہباز شریف کی جانب سے سوالات میں مزید پوچھا گیا ہے کہ کیا پی ٹی آئی نے الیکٹ ایبلز کی بجائے مخلص کارکنوں کو ٹکٹ دئیے۔کیاعمران نیازی نے وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ سرکاری املاک کا ذاتی استعمال نہیں کیا۔کیاعمران نیازی نے جھوٹ کی بجائے قوم سے سچ بولا اور یوٹرن لینا بند کردئیے۔

عمران نیازی آئین کا احترام کرتے ہیں تو پھر عدالت سے تین سال مفرور کیوں رہے۔ شہباز شریف نے سوال پوچھا عمران نیازی جس پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے رہے پھر اسی سے تنخواہ کیوں لیتے رہے،کیا پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والا شخص جمہوری سیاستدان کے زمرے میں آتا ہے۔انقلابی رہنما نے 5 سال میں 3 کھرب روپے قرضے کیوں لے لیے۔2013 میں صادق و امین نیازی کے اثاثے ڈیڑھ کروڑ تھے،2017 میں ڈیڑھ ارب کیسے ہو گئے،کیا عمران خان ذرا قوم کو بتائیں گے کہ آپ کا ذریعہ آمدنی کیا ہے؟۔شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے تحریک انصاف الزام تراشی اور گالی گلوچ کی بجائے مذکورہ سوالات کے سنجیدہ جوابات دے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…