جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھری عدالت میں اپنی عزت خراب نہ کریں،بغیر شادی کے ساتھ رہنا ثابت ہوگیا تو۔۔چیف جسٹس نے جیسے ہی یہ بات کہی تو عائشہ احداور حمزہ شہباز کی کیا حالت ہو گئی، دونوںصلح کیلئے کیوں آمادہ ہوئے؟اصل کہانی تو اب سامنے آئی

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عائشہ احد اور حمزہ شہباز کے درمیان کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے باہمی رضامندی سے راضی نامہ کرواتے ہوئے کیس نمٹا دیا ہے۔ عائشہ احد خود کو حمزہ شہباز کی اہلیہ قرار جبکہ حمزہ شہباز اس چیز کو اپنے پر الزام قرار دیتے تھے۔

کل جب دونوں اپنے اپنے وکلا کے ہمراہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کےسامنے پیش ہوئے تو چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے عائشہ احد پر تشدد سے متعلق از خود کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم پر عائشہ احد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حلفاً کہتی ہوں میرا حمزہ شہباز سے نکاح ہوا،حمزہ شہباز شریف نے مجھ پر تشدد کیا اور نکاح سے انکاری ہے، حمزہ شہباز کے ساتھ نکاح کے ثبوت اور گواہ موجود ہیں، حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ میرے اوپر واضح الزام ہے ،حلفیہ کہتا ہوں کہ میرا عائشہ احد سے کوئی نکاح نہیں ہوا،نکا ح کا کوئی ثبوت نہیں ہے ،اس حوالے سے عدالتی فیصلہ بھی موجود ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ یہ آپ کانجی معاملہ ہے آپ دونوں میرے بچوں کی طرح ہیں ،بڑے ہونے کی حیثیت سے کہہ رہا ہوں کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیں ورنہ جے آئی ٹی قائم کریں گے،جے آئی ٹی بنی تو اس میں آئی ایس آئی ،ملٹری انٹیلی جنس،انٹیلی جنس بیورو اور پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے افسران کو شامل کیا جائے گا، اس موقع پر چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کا خاندان پنجاب میں بہت بااثر ہے ،اس لئے جے آئی ٹی کے ممبران دوسرے صوبوں سے لئے جائیں گے ۔ حمزہ شہباز کے وکیل زاہد حسین بخاری نے دلائل دینے کی کوشش کی تو چیف جسٹس نے انہیں روک دیا اور کہا کہ میں متاثرہ فریقین کا موقف سننا چاہتا ہوں۔

زاہد بخاری نے کہا کہ فاضل بنچ عائشہ احد کے دعویٰ کا فیصلہ دیکھ لے جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ اپنی وکالت بالائے طاق رکھیں ،دونوں باعزت ہیں معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے دیں ۔فاضل جج نے عائشہ احد سے کہا کہ بھری عدالت میں اپنی عزت خراب نہ کریں،بغیر شادی کے ساتھ رہنا ثابت ہوگیا تو ماتھے کا کلنک بن جائے گا اور میں نہیں چاہتا کہ ایساہو۔

چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگرشادی ہوئی ہے تو طلاق دے کرعزت سے علیحدہ کر دیں،نکاح رجسٹرڈ نہیں توکوئی بات نہیں، شرعی گواہ ہونے چاہئیں، نکاح نہیں ہوا تو زبردستی تسلیم کرنے کی ضرورت نہیں، اگر یہ ثابت ہو گیا کہ آپ اکٹھے رہتے رہے ہیں تو اس کے نتائج سے آگاہ رہنا چاہئے جس پر فریقین نے چیف جسٹس کے چیمبر میں جا کر اپناموقف اختیار کرنے پر اتفاق رائے کیا۔

چیف جسٹس نے عائشہ احد اور حمزہ شہباز کو چیمبر میں طلب کیا،حمزہ شہباز اور عائشہ احد اکیلے چیف جسٹس کے چیمبرمیں چلے گئے،چیف جسٹس کے چیمبر میں عائشہ احد اور حمزہ شہباز کے درمیان اتفاق رائے سے معاملات طے پا گئے،چیف جسٹس نے اتفاق رائے ہونے پر درخواست نمٹا دی،چیف جسٹس نے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کی عائشہ احد کاحمزہ شہبازکے خلاف تمام مقدمات واپس لیںنے پر اتفاق رائے ہواہے

اور حمزہ شہباز نے بھی عائشہ احد کے خلاف تمام مقدمات واپس لیںنے پررضامندی ظاہرکی ہے، چیف جسٹس نے دونوںکو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہ کرنے سے روک دیا، عدالت نے دونوں فریق کوچیمبر میں طے پانے والے معاملات کوعوام الناس کے سامنے نہ لائے کا پابند بناتے ہوئے از خود کیس نمٹا دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…