سکردو (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت میں ایئر ٹریفک کنٹرولر یاسر اقبال کی حراست کے خلاف سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کی ہڑتال، پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد گلگت کے درمیان پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا اور دن کی دونوں پروازیں منسوخ کر دی گئی جس کی وجہ سے سیکڑوں مسافروں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کو 5 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا ٗواقعہ درختوں کی کٹائی اور معاوضے کے معاملے پر پیش آیا تھا۔۔ سول ایوی ایشن حکام نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی سی گلگت بلتستان کو برطرف کیا جائے ورنہ دوسری صورت میں ہم سکردو گلگت اور چترال کا فلائٹ آپریشن معطل کر دیں گے ۔