اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان کی کتاب نے پاکستان میں ہلچل مچا رکھی ہے اور اس حوالے سے تحریک انصاف کے حمزہ علی عباسی نے کتاب کا مسودہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کتاب کے متن سے متعلق ایسی باتیں بتائی ہیں کہ بھونچال برپا ہو چکا ہے۔اب ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے ایک تازہ انکشاف سامنے آیا ہے ، ریحام خان کا اپنی کتاب میں کہنا ہے کہ ان کے سابق شوہر
اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انہیں غیر ملکی سفارتکاروں سے ملاقات کے موقع پر دوپٹہ اتار کر ملنے کا کہتے تھے، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ عمر ان خان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ خواتین کو دوپٹے پہنا دیتے ہیں،انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ جمائما خان کو بھی دوپٹہ پہنایا تھا جب کہ لیڈی ڈیانا کو بھی پاکستان آمد پر شلوار قمیض پہنائی تھی اور اب ایک باپردہ خاتون سے شادی کی ہے ۔مگر ریحام خان کا اپنی کتاب میں کہنا ہے کہ مجھے عمران خان کہتے تھے کہ جب غیر ملکی سفارتکاروں سے ملو تو دوپٹہ اتار دیا کرو اور ان سے ملتے ہوئے مغربی لباس زیب تن کیا کرو، جس پر میں نے عمران خان کی بات ماننے سے انکار کیا اور کہا کہ میں دوپٹہ پہنوں گی کیونکہ یہ میرے کلچر کا حصہ ہے، میرے مذہب نے مجھے دوپٹہ لینے کا کہا ہے اس لئے میں تو دوپٹہ اوڑھ کر ہی ملا کروں گی۔واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں مبینہ طور پر نہ صرف عمران خان بلکہ عمران خان کی قریبی شخصیات پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ریحام خان نے اپنی کتاب میں مبینہ طور پر وسیم اکرم اور ان کی مرحوم اہلیہ پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔اور کہا ہے کہ وسیم اکرم بہت زیادہ منشیات کا استعمال کرتے تھے۔خیال رہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نےاپنی کتاب میں عمران خان اور ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔



















































