جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

نقیب کیس ٗراؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ مؤخر

datetime 6  جون‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف اور ملزم کو بی کلاس دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم معطل ایس ایس پی ملیر

راؤ انوار اور دیگر ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔پولیس راؤ انوار کو بغیر ہتھکڑی لگائے عدالت لائی جس پر دوران سماعت نقیب اللہ کے وکیل نے اعتراض کیا۔اس پر عدالت نے کہا کہ دیگر مقدمات میں بھی سیاسی رہنما ہتھکڑیوں کے بغیر پیش ہوتے رہے ہیں، وسیم اختر، رؤف صدیقی اور ڈاکٹر عاصم بھی بغیر ہتھکڑیوں کے پیش ہوتے رہے ہیں۔عدالت میں ملزم راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف اور ملزم کو بی کلاس دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ مؤخر کردیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جیل رولز کی سیکشن 248 کیتحت ہی فیصلہ کیا جائیگا ٗ عدالت نے ملزم کے وکلا کو جیل رولز سے متعلق کتاب پیش کرنے کی ہدایت کی۔دوران سماعت مدعی کے وکیل نے بتایا کہ گیس کے گواہان اور مدعی کو ہراساں کیا جارہا ہے جس پر عدالت نے آئی جی سندھ کو مدعی مقدمہ اور گواہان کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 جون تک ملتوی کردی۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…