جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

’’خان صاحب میں گلو بٹ نہیں آپ کا پیور وفاداراور انصافی ہوں‘‘ پنجاب پولیس بھی عمران خان کے گن گانے لگی،اہلکار اپنی نوکری خطرے میں ڈال کرپی ٹی آئی کیساتھ کیوں ہے؟کپتان کے نام اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 6  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی سوشل میڈیا ونگ کی جانب سے ’’مائی جرنی ود خان‘‘کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انوکھی مہم کا آغاز، کپتان کے ہزاروں فینز نے چند ہی گھنٹوں میں اپنی ویڈیوز اپلوڈ کر کے داستانیں سنا دیں، پنجاب پولیس کا اہلکار بھی کپتان کا دیوانہ نکلا، عمران خان کو مخاطب کر کے محبت کا والہانہ انداز۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سوشل میڈیا ونگ کی

جانب سے MYJOURNEYWITHKHAN # کے ہیش ٹیگ کیساتھ سوشل میڈیا پر انوکھی مہم کا آغاز کرتے ہوئے عمران خان کے فینز سے کہا ہے کہ وہ کپتان کے ساتھ اپنے سفر بارے ویڈیوز MYJOURNEYWITHKHAN # کے ساتھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں جس کے بعد چند ہی گھنٹوں میں عمران خان کے ہزاروں فینز نے اپنی ویڈیو ز اپ لوڈ کردی ہیں جن میں انہوں نے عمران خان کے ساتھ اپنے سفر کی داستانیں سنائی ہیں۔ انہی ویڈیوز میں ایک نہایت دلچسپ فین کی بھی ویڈیو موجود ہے جو کہ پنجاب پولیس کا اہلکار ہے۔ پنجاب پولیس کے اہلکار مظہر حسین نے اپنی ویڈیو ’’مائی جرنی ود خان‘‘کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی ویڈیومیں عمران خان کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔ ویڈیو میں مظہرحسین کو کہتے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کہہ رہا ہے کہ میرا نام مظہر حسین ہے اور میں اس وقت ڈیوٹی پر موجود ہوں۔خان صاحب میں گلو بٹ نہیں ہوں۔میں سچا انصافی ہوں۔اور مجھےفخر ہے کہ میں ایسی پارٹی سے منسلک ہوں جس کے لیڈر سرٹیفائڈ ایماندار ہے،2011 ء کے جلسے کے بعد مجھے پی ٹی آئی سے اتنی شدید محبت ہوئی کہ میں تحریک انصاف کے منشور کے ساتھ سو فیصد متفق ہوں۔میں نے ہر الیکشن میںپی ٹی آئی کو ووٹ ڈالا ہے۔اور 2018ء کا الیکشن ہم خان صاحب کو جتوائیں گے اور ان کو پاکستان کا وزیر اعظم بنائیں گے۔مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہمیں ہمارے لیڈر سےہمیں اتنا شعورملاہے کہ ہم اپنے لیڈر کی غلطی سے متعلق بھی بات کرتے ہیں،اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں عمران خان جیسا لیڈر دیا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…