اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مقامات پر سر عام غیر اخلاقی حرکات کی خبریں آئے روز عام ہوتی جا رہی ہیں، کچھ روز قبل اسی طرح کی ایک ویڈیو کچھ خواتین نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جبکہ اس سے قبل یونیورسٹی کے گیٹ پر موجود طالبات کو دیکھ کر رکشے والے کی جانب سے بھی ایسا ہی کچھ کی گیا تھا۔ مگر اب ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہے کہ جان کر
ہی آپ کے غصے کی انتہا نہیں رہے گی۔ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کنارے ایک سفید رنگ کی ہنڈا گاڑی کھڑی ہے جس کی نمبر پلیٹہے ADC-421جس کے پچھلے شیشے پر تحریک انصاف کے رہنما سردار خالد نثار ڈوگر کی تحریک انصاف کے پرچم میں عمران خان کے ساتھ تصویر والا پوسٹر لگا ہوا ہے جبکہ جیسے ہی ویڈیو بنانا والا شخص گاڑی کی ویڈیو بناتے ہوئے گاڑی کے فرنٹ کی جانب آتا ہے تو ایک شخص موبائل سامنے رکھ کر اس میں دیکھتے ہوئے گاڑی میں انتہائی شرمناک غیر اخلاقی حرکت میں مصروف ہوتا ہے۔ جیسے ہی اس شخص کی نظر ویڈیو بنانے والے پر پڑتی ہے تو وہ اسے کو غلیظ گالیاں اور فحش اشارے کرنے لگ جاتا ہے۔ اس شخص کی خودلذتی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سرعام پبلک مقامات پر ایسی شرمناک غیر اخلاقی حرکت کرنے پر شدید ردعمل بھی سامنے آیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس شخص کی فوری گرفتاری اور مقامات پر غیر اخلاقی حرکت کرنے پر قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل چند خواتین نے ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جس میں ایک شخص خواتین کو دیکھ کر فحش اشارے کر رہا تھا، خواتین نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی روک کر موبائل کیمرا آن کر لیا۔ اس شخص نے
گاڑی سے اتر کر خواتین کے سامنے یہی حرکت شروع کر دی تھی جبکہ ایک یونیورسٹی کی طالبات جو کہ وین کے انتظار میں یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے کھڑی تھیں انہوں نے بھی طالبات کو دیکھ کر سر عام ان کے سامنے ایسی حرکت کرنے والے رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو موبائل کیمروں میں قید کی تھی ۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان اشخاص کو گرفتاری کرنے اور ان پر سر عام پر شرمناک غیر اخلاقی حرکت کرنے پر مقدمہ چلا کر سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔



















































