منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈاکٹر عامر لیاقت سے ٹیلی فونک رابطہ ، عمران خان نے کس چیز کا مشورہ دے دیا، انتہائی اہم خبر سامنے آ گئی

datetime 6  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ڈاکٹر عامر لیاقت کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس گفتگو میں عمران خان نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو پارٹی چھوڑنے سے پہلے کوئی فیصلہ جلد بازی میں نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، ٹکٹ تنازعہ پر بھی بات چیت ہوئی ، ڈاکٹر عامر لیاقت کو عمران خان نے بنی گالہ طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے

ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دیاتھا اورکہا تھا جلد وہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ٹوئٹر پر دیئے جانے والے والے اپنے پیغام میں انھوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آیاتھا مجھے میرے گھر سے ہی ٹکٹ دینے سے انکار کردیا گیا جس کی وجہ مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے چند روز میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ پی ٹی آئی قیادت سے ناراض پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہاتھا کہ میرے خلاف کچھ ایسی باتیں بھی گئی ہیں جو میں فی الحال بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتا، مجھے ٹکٹ میرے گھر میں ہی نہیں دیا گیا اس کا ذمے دار میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی کو سمجھتا ہوں انھوں نے کچھ ایسی باتیں کیں جو میں عمران خان اور تحریک انصاف کی عزت کی خاطر انھیں بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتا یہ سب باتیں میں قوم کے سامنے رکھوں گا۔واضح رہے کہ ٹکٹو ں کی تقسیم کے مسئلے پر تحریک انصاف سندھ و کراچی کی تنظیم مختلف گروپ بندیوں میں تقسیم ہونے کے بعد شدید اختلافات کا شکار ہوگئی ہے، پارٹی کے سینئر رہنماں اور کارکنوں کی جانب سے پی ٹی آئی سندھ کی تنظیمی طور پر خراب صورتحال کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس تمامتر صورتحال کے ذمے دار سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی اور دیگر رہنما شامل ہیں

جنھوں نے پارٹی پر اپنی منوپلی قائم کی ہوئی ہے ان رہنماں اور کارکنوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے پارلیمانی بورڈ کو توڑ کر نیا بورڈ تشکیل دیا جائے اور عمران خان اپنی نگرانی میں ٹکٹوں کی تقسیم کروائیں۔ پی ٹی آئی سندھ کے رہنما خرم شیر زمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، جہاں تک ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا تعلق ہے تو انھوں نے ٹکٹ کے لئے درخواست نہیں دی اگر وہ درخواست دیتے تو اس پر غور کیا جاتاوہ کسی اور سیاسی جماعت میں جانا چاہتے ہیں تو دیکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…