پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی کامعاملہ حل مزید الجھ گیا،حکومت اوراپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعلی کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا،اب فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کریگی۔ خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے ارکان سر جوڑیں گے، پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ فرمان،محمد عاطف اور محمود خان جبکہ جے یو آئی کی نمائندگی
مفتی فضل غفور سلیم مروت اور محمود بیٹنی کمیٹی میں شرکت کریں گے 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی نگران وزیر اعلی کے لیئے تجویز کردہ ناموں پر غور کرے گی ،جے یو آئی نگران وزیر اعلی کے لئے جسٹس (ر) دوست محمد خان اور منظور آفریدی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے اعجاز قریشی اور حمایت اللہ کے نام دیئے گئے ہیں ،پارلیمانی کمیٹی کوئی فیصلہ نہ کر سکی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا ۔