کراچی (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء و سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کوئی سسٹم انتخابات کو التواء میں ڈال رہا ہے ، متعدد اضلاع کی حلقہ بندیاں منسوخ کر دی گئیں، از سر نو حلقہ بندیاں کی گئیں تو اعتراض کاحق حاصل ہو گا ، لاہور ہائی کورٹ نے نامزدگی فارم کو غیر آئینی قرار دے دیا ۔ وہ جمعہ کو کراچی میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ متعدد اضلاع کی حلقہ بندیاں منسوخ
کر دی گئیں ۔ از سر نو حلقہ بندیاں کی گئیں تو اعتراض کاحق حاصل ہو گا ، لاہور ہائی کورٹ نے نامزدگی فارم کو غیر آئینی قرار دے دیا۔اعتراز احسن نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کوئی سسٹم انتخابات کو التواء میں ڈال رہا ہے ۔انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہیے ۔ ہم کسی صورت بھی انتخابات میں تاخیر کے حق میں نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں الیکشن ملتوی کر نے کی قرار داد عجلت میں منظور کی گئی ۔ فاٹا کے انضمام کو بھی انتخابات میں تاخیرکی ایک وجہ بنایا جا رہاہے۔