اسلام آباد(آن لائن) وزارت داخلہ سے این او سی کنفرم نہ ہونے پر وفاقی پولیس نے 11 این جی اوز کے دفاتر کو بند کرنے کے حکم جاری کر دیے۔ پولیس ذرائع کیمطابق جن این جی اوز کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے انہوں نے پاکستان میں کام کرنے کے لیے رجسٹریشن کے لیے وزارت داخلہ کو درخواستیں جمع کروائی تھیں
تاہم وزارت داخلہ نے ان 11 این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے درخواستیں منظور نہیں کی جسکی وجہ سے وفاقی پولیس نے مذکورہ این جی اوز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس ایس پی آپریشن نجیب اللہ بگوی کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن این جی اوز کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں زیا القمر فاؤنڈیشن یو کے, الخیر فاؤنڈیشن یو کے, سیف ورلڈ یوکے, انٹرنیشنل الرٹ،ورلڈ ویجیٹیبل سینٹر تائیوان ری پبلک آف چائنہ،سینٹرل ایشیاء4 ایجوکیشن ٹرسٹ پاکستان،سینٹرل آف انٹرپراء4 زز یو ایس اے،رفیوج کونسل ڈنمارک،فاؤنڈیشن سوسائٹی پاکستان سوئزرلینڈ،آقمن فنڈز یو ایس اے اور آکسفام سوسائٹی نیدرلینڈ شامل ہیں۔ایس ایس پی اسلام آباد نے تمام زونل ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ جن جن علاقوں میں ان این جی اوز کے دفاتر ہیں ان کو فوری بند کر کے رپورٹ دی جائے۔ وزارت داخلہ سے این او سی کنفرم نہ ہونے پر وفاقی پولیس نے 11 این جی اوز کے دفاتر کو بند کرنے کے حکم جاری کر دیے۔ پولیس ذرائع کیمطابق جن این جی اوز کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے انہوں نے پاکستان میں کام کرنے کے لیے رجسٹریشن کے لیے وزارت داخلہ کو درخواستیں جمع کروائی تھیں تاہم وزارت داخلہ نے ان 11 این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے درخواستیں منظور نہیں کی جسکی وجہ سے وفاقی پولیس نے مذکورہ این جی اوز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔