جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

سندھ ، امتحانی مراکز پر بوٹی مافیا کا راج، میٹرک کے امتحان میں نقل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، چھاپہ مار ٹیمیں غائب

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد/سکھر(این این آئی) اندرون سندھ میٹرک کے امتحانات میں نقل زروں پر پہنچ گئی ٗ انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 15 طلبہ کو گرفتار کرلیا ہے۔لاڑکانہ اور سکھر تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں ٗ حیدرآباد، بدین، مٹیاری، ٹنڈوالہیار اور قاضی احمد میں نویں جماعت کے انگریزی کے پرچے کے دوران 15 طالبعلم نقل کرتے

ہوئے پکڑے گئے۔سکھر بورڈ کے زیراہتمام 4 اضلاع میں ایک لاکھ 2 ہزار سے زائد طلبہ طالبات کیلیے 214 امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔ نقل کی روک تھام کیلیے 27 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ ہے تاہم تمام اقدامات بظاہر ناکام ثابت ہوئے۔ متعدد امتحانی مراکز میں نویں جماعت کے انگلش ون کے پرچے میں نقل زوروں پر رہی۔ طلبہ گائیڈز اور حل شدہ پرچوں کی مدد سے جوابات لکھتے رہے لیکن چھاپہ مار ٹیمیں غائب رہیں۔ کمرہ امتحانات میں ڈیوٹی پر تعینات اساتذہ بھی نقل روکنے میں ناکام رہے اور امتحانی مراکز کے باہر بھی غیر متعلقہ افراد کا رش رہا۔حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت بھی نویں اور دسویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ حیدرآباد میں بھی امتحانی مراکز میں پرچے دینے کیلئے آنے والے طالبعلموں سے نقل کا مواد برآمد ہوا ہے۔ میرپور ماتھیلو کے امتحانی مرکز ہائی اسکول میں واٹس اپ کے ذریعے انگلش ون کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آئوٹ ہوگیا۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود امتحانی مرکز کے باہر غیر متعلقہ افراد موجود رہے۔ادھر بدین میں بھی انگریزی ون کا پرچہ آئوٹ ہوگیا تاہم ناظم امتحانات مسرور زئی نے آئوٹ ہونے والا پرچہ جعلی قرار دے دیا۔ ناظم امتحانات نے کہا کہ امتحانی پرچے سینٹرز کوڈ کے ساتھ شائع کئے گئے ہیں۔ لاڑکانہ بورڈ کے زیراہتمام بعض امتحانی مراکز میں سندھی

ون کے پرچہ کے اجرا میں تاخیر ہوئی۔ تو موبائل فون پر سوالیہ پرچہ پہنچنے پر طلبہ و طالبات نے پرچہ حال کرنا شروع کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…