جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف پاؤں پر خود کلہاڑی مارنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے،حکومت ختم ہو لینے دیں پھر دیکھیں ان کے ساتھ کیا ہوتاہے؟اعتزاز احسن نے پیش گوئی کردی

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قصور واقعہ نے پنجاب کے حکمرانوں کی تجربہ کاری اور گڈ گورننس کا پردہ چاک کر دیا ہے ،پیپلز پارٹی اپنے مقدمات عدالتوں میں لڑتی ہے جبکہ (ن) لیگ والے اس کے برعکس عدالتوں سے لڑتے ہیں ، نواز شریف پاؤں پر خود کلہاڑی مارنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف ملنا چاہیے اور پیپلز پارٹی اس کے لئے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ شفافیت کے دعوے کرتی نہیں تھکتی

لیکن میرا دعویٰ ہے کہ حکومت ختم ہو لینے دیں ان کی کرپشن کی غضب داستانیں قوم کے سامنے آئیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ قصور میں کمسن بچیوں سے زیادتی او ر قتل کے واقعات پر صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر عوام احتجاج کیلئے باہر نکلے لیکن پنجاب حکومت کی پولیس نے جو رویہ اپنایا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ پہلے مار دو پھر نوکریاں اور پھر امداد پنجاب حکومت کا وطیرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے اور کسی کیلئے بھی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…