اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسئلہ ختم نبوت میں چھیڑ چھاڑ ،اسحاق ڈار ،زاہد حامد،رانا ثناء اللہ سمیت حکومتی وزراء کو پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ اب جیل جانا ہوگا،5جنوری کوپھر اسلام آباد ،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) درگاہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ 31 جنوری تک اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو حکومت گیراؤ تحریک چلائے گے۔ 5جنوری کو اسلام آباد سے کراچی تک ختم نبوت ٹرین مارچ 6جنوری کو نشترپارک کراچی میں جلسہ ختم نبوت ہو گاصوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو ہر حال میں مستعفی ہونا ہوگا ۔حکومت نے مسئلہ ختم نبوت میں چھیڑ چھاڑ شروع کر کے اپنی سیاسی موت کو دعوت دی ہے ۔

وہ اتوار کو تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ سجادہ نشین درگاہ سیال شریف پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہاکہ حکومت کی رخصت کا وقت آچکاجبکہ ۔اس موقع پر صاحبزادہ ابو الخیر زبیر،درگاہ پاکپتن شریف کے سجادہ نشین دیوان مسعود، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا ،سابق وزیر برائے مذہبی امور ریاست آزاد کشمیر صاحبزادہ حافظ حامد رضا،درگاہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین پیر میاں جلیل احمد شرقپوری ،درگاہ کیلانوالہ شریف کے پیر سید عظمت علی چن جی سرکار،سنی تحریک کے رہنما داکٹر حبیب الرحمن،قاری محمد بوٹا جٹ ،قاری محمد فیصل اقبال سلطانی ،پیر خالد حسن مجددی ،علامہ محمد حنیف چشتی ،صاحبزادہ پیر واجد شاہ گیلانی،مفتی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی،چوہدری محمد اقبال ہنجراء ،چوہدری محمد شازب چٹھہ ،چوہدری محمد عدیل عارف مہر و دیگر نے کہاکہ جلسہ ختم نبوت حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو چکا ہے،گوجرانوالہ نو ن لیگ کا نہیں بلکہ غیرت مند سنیوں کا گڑھ ہے پاکستان کو کسی صورت سیکو لر ریاست نہیں بننے دیں گے ، آئندہ انتخابات میں عوا عقیدہ ختم نبوت کی مخالف قادیانی نواز مسلم لیگ (ن) کو مکمل طور پر مسترد کر دیں گے ۔حکومت کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا حکومت وقت کیلئے اب معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔نواز للیگ ملک میں افراتفری پھیلا کر اپنے سیاسی عزائم حاصل کرنا چاہتی ہے ۔نوازشریف کو اب عوام ملک سے

فرار ہونے دیں گے اور نا ہی حکومت کو سیاسی شہید ہونے کا موقع دیں گے۔عوام کے مذہبی جذبات سے کھیل کر حکومت اپنے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کر رہی ہے۔آئندہ انتخابات میں عوام اہلسنت مسلم لیگ نواز کو کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے ، اسحاق ڈار ،زاہد حامد،رانا ثناء اللہ سمیت حکومتی وزراء کو پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ اب جیل جا نا ہوگاکانفرنس میں قرار داد پیش کرتے ہوئے امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ کے بیان مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت بنانے کی شدید مذمت کی گی،کانفرنس میں مظلوم فلسطینوں،کشمیریوں کی مکمل حمایت کی گی۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…