منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

890سرکاری ملازمین کی گرفتاریوں کا امکان،وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب) نے بلوچستان میں اپنی ریٹائرمنٹ میں تاخیر کی غرض سے عمر کم ظاہر کرنے کیلئے ریکارڈ میں تبدیلی کرنے والے 890 سرکاری ملازمین کی شناخت کرلی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب میں موجود باوثوق ذرائع نے بتایا کہ یہ نام ریٹائرمنٹ کی عمر گزرنے کے باوجود مراعات لینے والے ملازمین کے خلاف عمرمیں کمی کرنے کے حوالے سے ایک کارروائی کے دوران

سامنے آئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ریکارڈ میں ردوبدل کرنے والے ملازمین میں گریڈ ایک سے لے کر 21 گریڈ تک کے ملازمین شامل ہیں جنھوں نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ریکارڈ میں ردوبدل کرنے والے 890 ملازمین میں سے ایک سو کے قریب ملازمین کا تعلق مختلف اداروں سے ہیں جو 17 گریڈ سے 21 گریڈ کے ملازمین ہیں۔غیرقانونی کام میں ملوث ان ملازمین کا تعلق تعلیم، صحت، انتظامیہ، پولیس اور دیگر صوبائی

اداروں سے ہے۔نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ انھوں نے صوبے کے تمام اداروں کے گزشتہ سال کے ریکارڈ کی چھان بین کے دوران ردوبدل کا انکشاف کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین نے بلوچستان کے اکاؤنٹنٹ جنرل کے دفتر کے چند عہدیداروں کے تعاون سے ریکارڈ میں ردوبدل کیا ہے ٗاگلے چند روز میں اس حوالے سے گرفتاریاں متوقع ہیں۔خیال رہے کہ نیب ڈائریکٹر جنرل عرفان منگی کی صدارت میں ایک اجلاس میں معاملے کی تفتیش کرکے ذمہ داران پر جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…