اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ کے اجراء کیلئے آئندہ ہفتے وزارت داخلہ کو خط لکھے گا، سینیٹر اسحاق ڈار کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رجوع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کی طرف سے آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیئے جانے کے بعد نیب نے سینیٹر اسحاق ڈار کی بیرون ملک سے گرفتاری کا فیصلہ
کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی طرف سے آئندہ ہفتے وزارت داخلہ کو سینیٹر اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ کے اجراء کیلئے درخواست ارسال کی جائے گی جس کے ساتھ احتساب عدالت کے تمام احکامات کی تفصیل بھی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی منظوری کے بعد سینیٹر اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ کے اجراء کی درخواست انٹرپول کو ارسال کی جا سکے گی۔ اسحاق ڈار کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رجوع کیا جائے گا۔