پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغانستان کی جانب سے مہمندایجنسی میں دہشتگردوں کا حملہ، 3ایف سی اہلکار شہید ،جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے ، متعدد زخمی

datetime 22  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہمندایجنسی/راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افغان سرحد پرافغانستان کی جانب سے مہمندایجنسی میں دہشتگردوں کے حملے میں 3ایف سی اہلکار شہید گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی بھی ہوگئے، زخمی دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر ساتھ لے گئے۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان سرحد پارسے دہشتگردوں کی ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں

3اہلکار شہید ہوگئے ۔جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے،جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔متعدددہشتگردزخمی حالت میں لاشیں اٹھاکرفرارہوتے دیکھے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اہلکارشنکرائی میں نئی سرحدی چوکی بنانے میں مصروف تھے۔پاکستان نے سرحد پار افغان سیکورٹی فورسز کی استعداد کار میں کمی اور انکی رٹ نہ ہونے کے باعث پاکستان بھاری قیمت چکار رہا ہے ۔ اس سے قبل پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع نے بتایا کہ مہمند ایجنسی، سرحدی پوسٹ شونکڑے کنڈاؤ پر افغانستان کی طرف سے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سوات سکاؤٹ کے حولدار سمیت 3 جوان شہید۔ واقعہ صبح 7:30 بجے اپر مہمند غنم شاہ میں پیش آیا جہاں تعینات 211 ونگ سوات سکاؤٹ کے جوان سرحدی پوسٹ شونکڑے کنڈاؤ پر معمول کی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ نا معلوم افراد نے سرحد پار سے فائرنگ کی۔ جس کی وجہ سے سوات سکاؤٹ 211 ونگ کے حوالدار سمیت 3 جوان شہید ہو گئے۔ پاک افغان سرحد پرافغانستان کی جانب سے مہمندایجنسی میں دہشتگردوں کے حملے میں 3ایف سی اہلکار شہید گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی بھی ہوگئے، زخمی دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر ساتھ لے گئے۔  افغان سرحد پارسے دہشتگردوں کی ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 3اہلکار شہید ہوگئے ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…