جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

آئندہ سال پاکستان، افغانستان سمیت دنیا کے 71ممالک میں حکومتیں تبدیل،کون کون سے ملک شامل ہیں، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 22  دسمبر‬‮  2017 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سال2018میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں 71 انتخاب ہوں گے، ملک میں اب حکومتیں اپنی مدت پوری کرنے میں کامیاب ہورہی ہیں۔رواں برس عالمی سطح پر83 الیکشن ہوئے جن میں سب سے بڑا الیکشن امریکاکا جنرل الیکشن تھا،عالمی سطح پروقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جہاں زمانے میں جدت کا رجحان عام ہوتا جا رہا ہے وہیں سیاست میں بھی واضح تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بادشاہت ،آمریت اور دیگر غیر جمہوری نظام انحطاط کی جانب گامزن ہیں

اور اصل عوامی نظام جمہوریت ان غیر جمہوری نظام کی جگہ لے رہا ہے ۔جمہوری نظام وقت کے ساتھ ساتھ فروغ پانے لگا ہے اور دنیا کے بیشتر خطوں میں جمہوری طرز حکومت عام ہو رہا ہے جس کا انداز ہ اس امر سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ہر سال دنیا کے بیشتر خطوں میں انتخابات کا عمل شفاف انداز سے پایہ تکمیل ہو رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق2018کے دوران پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں71 انتخابات ہوں گے جن میں سب سے زیادہ 21یورپ جبکہ افریقہ میں 17 ، ایشیا میں 11،شمالی امریکہ میں 8،اوشنیا اور جنوبی امریکہ میں 5،5 اور مشرق وسطی میں 4 انتخابات ہوں گے۔امریکہ کے الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ سال امریکہ میں سینیٹ کی 33 نشستوں کے لیے الیکشن منعقد ہونگے۔ 2018کے دوران ایشیاء کے جن 11ممالک میں انتخابات کا عمل ہو گا ان میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، بھوٹان، انڈونیشیا، ملائیشیااور جنوبی کوریا قابل ذکر ہیں جبکہ یورپ میں ہنگری، اٹلی، روس اور سوئیڈن کے الیکشن قابل ذکر ہوں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک میں 2018میں قومی اسمبلی کے عام انتخابات کے علاوہ صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔ملک میں جمہوریت آہستہ آہستہ فروغ پانا شروع ہو چکی ہے جس کا اندازہ اس امر سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے اب حکومتیں اپنی مدت پوری کرنے میں کامیاب ہورہی ہیں اور موجودہ حکومت بھی اپنے پانچ سال پورے کرنے میں کامیاب ہو تی دکھائی دے رہی ہے جس سے اگر ایک طرف ملک میں جمہوری نظام فروغ پائے گا تو دوسری جانب اس سے عوام میں سیاسی شعور بھی بڑھے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…