منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

کلثوم نواز کی پاکستانی سیاست میں دھماکہ خیز واپسی جنوری میں کیا ہونیوالا ہے،اچانک اعلان پر سب ششدر

datetime 22  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور (آن لائن)لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 120 سے منتخب ہونے والی بیگم کلثوم نواز آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں قومی اسمبلی کے 51 ویں سیشن کے دوران اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں کیموتھراپی کے تین مراحل سے گزرنے والی سابق خاتون اول کلثوم نواز کی حالت بہتر ہے۔انہیں کیموتھراپی کے 6 سے 8 مراحل سے گزرنے کامشورہ دیا گیا تھا، تاہم بتایا گیا ہے

کہ ضرورت محسوس ہونے پر انہیں صرف ایک مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی آمد کے موقع پر لاہور کے لوگ ان کا استقبال کریں گے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی ڈاکٹرز انہیں سفر کی اجازت دیں گے، مریم نواز ان کی آمد کے شیڈول کا اعلان کریں گی۔خیال کیا جاتا ہے کہ واپسی پر بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ان کی بیٹی مریم نواز ساتھ ہوں گی۔قومی اسمبلی کا سیشن 11جنوری سے شروع ہوگا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سیشن پرسکون رہے گا کیونکہ حکومت نے فاٹا کا معاملہ پہلے ہی طے کر لیا ہوگا۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) نے بیگم کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا تھا۔جس کے بعد 17 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں بیگم کلثوم نواز کامیاب قرار پائی تھیں جبکہ تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔



کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…