اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت ن لیگ کے پنجاب سے 38ایم این ایز نے تحریک ختم نبوت میں پیر سیال شریف کی حمایت کا گرین سگنل دیدیا ہے جبکہ حکمران جماعت کے پنجاب اسمبلی کے 20فیصد ارکان کی
جانب سے بھی حمایت کی یقین دہانی کرا دی گئی۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سول خفیہ اداروں کی جانب سے حکومت کو دی گئی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے پیر سیال کو سرگودھا، جھنگ اور چنیوٹ سے منتخب ہونے والے حکمران جماعت کے تمام ممبران اسمبلی حمایت کا یقین دلا چکے ہیں اور اس حمایت کے پیچھے پیر سیال کے موقف کے حامی پنجاب کے بڑے گدی نشینوں کی کوششوں کا ہاتھ ہے۔ سرگودھا سے 5، جھنگ سے 4، چنیوٹ سے 2جبکہ راولپنڈی سے 2، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سے س2، 2، گجرات ایک اور خانیوال کے 3ممبر اسمبلی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا چکے ہیں۔ ذرائع امکان ظاہر کر رہے ہیں پیر آف سیال شریف کا گوجرانوالہ میں ہونے والا جلسہ حکمران جماعت کیلئے مزید پریشانیوں کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ اس میں پیر آف سیال شریف اور ان کے ساتھ شامل ہونے والے ممبران اسمبلی اہم اعلانات کر سکتے ہیں۔