اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پاک فوج میں بڑی تبدیلی چاہتے ہیں ، وہ فوج کی تعداد میں بڑی کمی کرنا چاہتے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بنیادی ایجنڈا یہ ہے کہ فوج کی تعداد کم کی جائے۔ ان کی کسی آرمی چیف سے نہیں بنی ما سوائے جنرل ضیا الحق اور جنرل جیلانی کے۔ نواز شریف اپنی
نجی محافل میں یہ شکوہ کرتے ہیں کہ مجھے افسوس ہے کہ جنرل قمر باجوہ بھی میرے نہ بن سکے۔مذہبی حلقوں میں ن لیگ کی مقبولیت سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذہبی حلقوں میں ن لیگ اپنی مقبولیت کھو چکی ہے۔ راولپنڈی بوہڑ بازار/لال حویلی کے قرب و جوار کی مسجدوں کے اماموں نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نےعام انتخابات 2018میں نواز شریف کو ووٹ دیا اس کو ’’رن طلاق‘‘ ہے۔