اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران فاروق قتل کیس، ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے 3 ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں نامزد بانی ایم کیوایم کے کزن افتخار حسین، قریبی ساتھی محمد انور اور کامران کاشف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

ہیں۔ذرائع کے مطابق وارنٹ گرفتاری ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کو موصول ہوگئے ہیں جس میں ایف آئی اے کو ایک ہفتے میں انٹر پول سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ ایف آئی اے نے انٹر پول سے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لیے ضروری دستاویزات بھی مکمل کرلی ہیں، ایف آئی اے ایک ہفتے کے دوران ملزمان کی حوالگی کے لیے انٹر پول سے رابطہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق تین ملزمان میں سے کاشف کامران کے وفات پانے کی اطلاعات ہیں لیکن موت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ایم کیوایم کے سابق رہنما عمران فاروق کو 2010 میں لندن میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا جس کیبعد سے لندن پولیس بھی ان کے قتل کی تحقیقات میں مصروف ہے لیکن کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…