نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ضرورت پڑنے پر پاکستان سعودی عرب کو ایٹمی چھتری فراہم کرے،سعودی ولی عہد کی 2016میں پاکستان آمد کے موقع پر پاکستانی اعلیٰ قیادت سے ملاقات میں مطالبات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق 28اگست 2016کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جی 20کانفرنس میں شرکت کیلئے چین جاتے ہوئے راستے میں پاکستان میں بھی کچھ دیر قیام کر کے گئے تھے۔ اپنے مختصر دورہ پاکستان کے دوران ان کی پاکستانی حکام سے ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں جن کے بارے میں
پاکستان کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے پاکستان سے یقین دہانی چاہی کہ سعودی عرب کو ضرورت پیش آنے کی صورت میں پاکستان اسے جوہری چھتری فراہم کرے گا۔“ شہزادہ محمد بن سلمان نے اس مطالبے میں بالخصوص ایران کے ساتھ جنگ کا ذکر کیا اورپاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ اگر ہماری ایران سے جنگ ہوتی ہے تو آپ ہمیں ایٹمی تحفظ دیں گے۔ انہوں نے اعلیٰ پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں پاکستان کی یمن کی جنگ میں عدم شرکت پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔