اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)96ن لیگی رکن اسمبلی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر چکے، 25مخمصے کا شکار ہیں، ن لیگ کے باغی دھڑے کی قیادت سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کرینگے جبکہ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ ان کے دست راست کے طور پر معاملات چلائیں گے، معروف کالم نگار و اینکر آفتاب اقبال کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام’خبردار‘ کے اینکر اور کالم نگار آفتاب اقبال نے پروگرام میں گفتگو کرتے
ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کے 96رکن اسمبلی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر چکے ہیں جبکہ 25بھی تیار ہیں ۔ آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ اس وقت ن لیگ کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور ان ارکان اسمبلی کو پولیس اور دیگر ذرائع سے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ ن لیگ کے اس بڑے باغی دھڑے کی قیادت مستقبل میں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کرتے نظر آئیں گے اور ان کے دست راست کے طور پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ معاملات چلائیں گے۔