جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی، یہ کلیریکل غلطی نہیں، ن لیگ کے اہم رہنما نے اپنی ہی حکومت کیخلاف انتہائی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)حکمران جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی محمد وحید گل نے کاغذات نامزدگی میں ختم نبوت کے حلف نامے کی اقرار نامے کے لفظ سے تبدیلی کرنے والے ذمہ داران سے چوبیس گھنٹے میں مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرایسا نہ ہوا تو احتجاجاً لاہور سے اسلام آباد ننگے پاؤں مارچ کروں گا ،ذمہ داران کو نہ صرف پارٹی سے باہر کیاجائے بلکہ ان کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔

لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی وحید گل نے کہا کہ یہ کلیریکل غلطی نہیں ،کسی مائی کے لعل کو ختم نبوت کے قانون کو چھیڑنے کی جرات کیسے ہوئی ۔ ہماری جان و مال ، ماں باپ اوراولاد نبی کریم ﷺ کی ناموس پر قربان ہیں۔ اس اقدام سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آستین کے سانپ کہیں بھی ہو سکتے ہیں او ریہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے کہیں بھی گھس جاتے ہیں اور اپنی کارستانیاں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس پر فوری رد عمل دیا اور مطالبہ کیا کہ ایسے لوگوں کو کابینہ اور پارٹی سے باہر نکالیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون اور دیگر اس کے ذمہ دار ہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ لوگ 24گھنٹے میں مستعفی ہوں بصورت دیگر میں اس کے خلاف ننگے پاؤں لاہور سے اسلام آباد کی طرف مارچ کروں گا۔ ان لوگوں کو پارٹی سے بھی نکالا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے مقدمہ درج کرایا جائے ۔ وحید گل نے پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد بھی جمع کر ادی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے انتخابی اصطلاحات ایکٹ 2017ء میں فارم برائے نامزدگی کے حلف نامہ و اقرار نامہ میں جوختم نبوت کے حلف نامہ واقرار نامہ کے حوالے سے جو غلطی ہوئی تھی اس کا اعتراف کرتے ہوئے اسے دوبارہ قومی اسمبلی میں لفظ ’’حلفیہ ‘‘شامل کرنے کاقانون منظور کروانے کا جوا عادہ کیا ہے پنجاب اسمبلی کایہ نمائندہ ایوان اس امر کو خوش آئندقرار دیتا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے صحیح طور پر حضور نبی کریم ﷺکی غلامی کا حق ادا کیا ہے اور ختم نبوت ﷺکے خادم بن کر سامنے آئے ہیں اورانہوں نے جس طرح الحمراء آرٹس کونسل میں ورکرز کنونشن میں صدر مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کی موجودگی میں یہ مطالبہ کیا کہ ناصرف حلف نامے و اقرار نامہ میں لفظ ’’حلفیہ‘‘کو دوبارہ بحال کیا جائے بلکہ جن عناصر نے یہ گھناؤنا کام کیا ہے اس سازش کاپتہ لگا کر ان کوفوری طور پر پارٹی سے نکال کر باہر پھینکا جائے ۔

وفاقی حکومت اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ان سازشی عناصر کا پتہ لگایا جائے اوران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اوران کو پارٹی سے نکال کرباہر پھینکا جائے ۔یہ ایوان سمجھتا ہے کہ جن غلامان رسول ﷺکی اس بات سے دل آزاری ہوئی اس پر شہبازشریف صاحب کا یہ اقدام نہ صرف ان کی دلجوئی کا باعث بنے گا بلکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ایک بہت بڑے فتنہ سے بچ گیا اورا ن سازشی لوگوں کو بھی کان ہوں گے ۔

جو ختم نبوت کے قانون کے بارے میں کوئی بھی سازش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انشاء اللہ وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔ یہ ایوان خادم اعلیٰ پنجاب و خادم ختم نبوت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور تمام مذہبی و سیاسی اکابرین و رہنما قوم ملت کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس اہم مسئلہ میں اہم کردار اداکیا اوراہم مسئلہ کو اجاگر کیا ۔اللہ تعالیٰ ان کی کاوش کو قبول فرمائے اور اس کی کوشش کاوش کو ہم سب کو حضور نبی کریم ﷺکی شفاعت نصیب فرمائے ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…