منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

جرنیلوں اور ججز کا احتساب،فیصلے کی گھڑی آگئی ،حکومت نے بڑا قدم اُٹھالیا،تحریک انصاف کا حیرت انگیز ردعمل

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)نیب قانون کا ازسرنو جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ججوں اور جرنیلوں کو احتساب قانون کے دائرہ کار میں لانے پر حتمی فیصلہ نہ ہوسکا ٗاحتساب کے نئے قانون کا اطلاق وفاق کی سطح پر ہوگا یا صوبوں میں کمیٹی اس حوالے سے بھی حتمی فیصلہ نہ کر سکی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ ’کمیٹی نے قومی احتساب کمیشن قوانین کے مسودہ پر کافی حد تک اتفاق کرلیا ہے جبکہ مسودہ کمیٹی ارکان کے حوالے کر دیا ہے۔

قانون کے اطلاق سے متعلق اراکین میں اتفاق کے سے حوالے سے زاہد حامد نے کہاکہ جہاں صوبائی اور وفاقی قانون کا ٹکراؤ ہوتا ہے وہاں وفاق کا قانون قابل عمل ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ اور خیبر پختونخوا حکومتوں سے مشاورت کے بعد احتساب کے نئے قانون کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی اور نئے قانون کے اطلاق پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ارکان اپنی صوبائی حکومتوں سے مشاورت کرکے آگاہ کریں گے۔وزیر قانون نے کہا کہ نئے احتساب قانون میں 15 سال پہلے سے احتساب کا عمل شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ججوں اور جرنیلوں کے احتساب سے متعلق تجویز پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا، یہ حساس معاملہ ہے جس پر ارکان پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے اور تمام سیاسی جماعتیں آئندہ اجلاس میں مشاورت کے بعد اپنی رائے دیں گی۔انہوں نے کہا کہ نئے قانون میں جان بوجھ کر نادہندہ ظاہر کرنے سے متعلق مقدمات بینکنگ کورٹس کو بھجوانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما شاہد محمود قریشی نے کہاکہ الیکشن ایکٹ کی منظوری کے بعد حکومت پر اعتماد متزلزل ہوگیا ہے، پی ٹی آئی اپنی کمیٹی میں نیب قانون کا جائزہ لینے اور قانونی ماہرین سے رائے لینے کے بعد ہی پارلیمانی کمیٹی میں موقف دے گی۔انہوں نے کہا کہ نیب کا قانون انتہائی اہم ہے، ہماری خواہش تھی کہ الیکشن ایکٹ بھی اتفاق رائے سے بنے لیکن شق 203 کی وجہ سے اتفاق رائے کا عمل متاثر ہوا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…