اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 2025تک پاکستان کے پانی کے ذخائر معمولی رہ جائینگے اور اسے بدترین خشک سالی کا سامنا ہو گا، پاکستان کو بنجر بنانے کا بھارت کا منصوبہ کامیاب،ماہرین کے خوفناک اعلان نے پاکستانیوں کے ہوش اڑا دئیے۔ برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ 2025تک پاکستان کے پانی ذخائر انتہائی معمولی رہ جائین گے اور اسے بدترین خشک سالی کا سامنا ہو گا۔ یہ ہولناک پیش گوئی پاکستان کونسل آف ریسرچ فار واٹر ریسورسز نے اپنی نئی رپورٹ میں بھی
کی ہے۔کونسل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پانی کی انتہائی کمی کی لائن کو 1990ءمیں ہی چھو چکا ہے اور اب 2025ءمیں یہاں پانی نایاب ہو جائے گا ۔اخبار کے مطابق پاکستان پانی استعمال کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے لیکن پانی کیلئے اس کا انحصار دریائے سندھ اور بارش پر ہوتا ہے۔ کراچی میں شہری ابھی سے پانی کے حصول کیلئے لمبی لمبی لائنوں میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔ ڈبلیو ڈی اے کے سابق چیئرمین شمس الملک کے مطابق پاکستان میں پانی کے حوالے سے کوئی پالیسی سرے سے موجود ہی نہیں ۔