جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

صبح صبح بھارت نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔۔ کیا کام کرنے جا رہا ہے ؟ 

datetime 14  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے منہ کے کینسر میں مبتلا پاکستانی مریضہ فائزہ تنویر کو ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔فائزہ تنویر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سشما سوراج سے آزادی کے 70 ویں سال کی خوشی میں بھارتی ویزہ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔جس پر سشما سوراج نے

اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ‘بھارت کے یوم آزادی پر مبارک باد دینے کا شکریہ، ہم آپ کو ہندوستان میں علاج کے لیے ویزہ جاری کر رہے ہیں۔لاہور کے علاقے مزنگ کی رہائشی فائزہ کو منہ کا ٹیومر ہے اور بھارت کے اندر پراشتھا ڈینٹل کالج اینڈ ہسپتال غازی آباد نے 10 لاکھ وصول کرکے پاکستانی مریضہ کو بھارت علاج کے لیے بلوایا تھا۔تاہم ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے ویزہ دینے سے انکار پر فائزہ تنویر نے پاک-بھارت سیاستدانوں اور رفاہی اداروں سے اپیل کی تھی کہ وہ انھیں علاج کے لیے ویزہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں۔جس کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات کے سلسلے میں کہا تھا کہ ‘انھیں علاج کی غرض سے بھارت کے ویزہ کے حصول کی خواہشمند پاکستانی شہری سے ہمدردی ہے۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی سفارش پر پاکستانی مریضہ کو ویزہ جاری کردیا جائے گا۔بھارتی حکومت سے ویزہ کے حصول کے بعد فائزہ ستمبر میں علاج معالجہ کے لیے ہندوستان جائیں گی۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ جولائی میں ہندوستانی سفارت خانے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کینسر کے مرض میں مبتلا مریضہ فائزہ تنویر کو ویزہ دینے سے انکار کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…