جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

’’بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ‘‘ دونوں ملک پاکستان کے خلاف کیا کام کرنے لگے ؟  دھماکہ خیز انکشافات

datetime 10  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہاہے کہ بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے ٗ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کا قتل عام روکنے میں ناکام ہے ٗ بھارت مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرے ٗ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ٗ امریکہ افغانستان کے بارے میں اپنی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لے رہا ہے،

افغان مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے ٗ طالبان سمیت تمام متحارب گروہوں کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دور ان دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا ٗعالمی طاقتیں گزشتہ کئی دہائیوں سے افغانستان میں طاقت کا استعمال کررہی ہیں تاہم تاحال وہاں امن و استحکام قائم نہیں کیا جاسکا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ صرف سیاسی مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں ٗپاکستان طالبان اور افغان حکومت کو مذاکرات کی میز پر لانے اور مصالحتی عمل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے لیکن پاکستان نے کبھی بھی انہیں زبردستی واپس بھیجنے پر مجبور نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن معمول کا حصہ ہے۔خطے میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان میں تخریب کاری،دہشت گردی اور الزام تراشیوںکیلئے افغان میڈیا اور افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔ہمارے پاس بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات ہمسایہ ملکوں سمیت تمام خطے کیلئے نقصان دہ ہیں۔پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ افغانستان اور خطے سے متعلق امریکی پالیسی کی ریویو کا عمل جاری ہے ٗجب یہ عمل مکمل ہوگا تو پاکستان اپنے تمام معاملات مناسب چینل کے زریعے زیر بحث لائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے تمام ملکوں کو اس سے یکساں خطرات لاحق ہیں ،اس سلسلے میں قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان تمام دہشت گردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہا ہے۔امریکہ سمیت عالمی رہنماوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا ہے۔کشمیر سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہیں۔بھارتی فورسز کی جانب سے بیگناہ کشمیریوں کا قتل جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب اور اسے مسلم اقلیتی ریاست میں تبدیل کرنے کی بھارتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔کشمیر کا متنازعہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شمال ہے لیکن گزشتہ ستر سالوں سے یہ مسلہ حل نہیں کیا جاسکا۔

کشمیری عوام اپنے جائز حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت (A) 35 آئینی ترمیم کے زریعے مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد کر کے آبادی کا تناسب تبدیل اور مسلم ریاست کو اقلیت میں تبدیل کرنیکی کوشش کر رہی ہے جو اقوام متحدہ کے قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہ صرف گیس پائپ لائن نہیں بلکہ علاقائی اربطوں کا اہم زریعے ہے۔ترجمان نے کہا کہ ساتویں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس رواں سال آذربائیجان کے دارلحکومت باکو میں منعقد ہو رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ نئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…