پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’’650 ارب روپے کے عطیات‘‘ پاکستانی دنیا بھر میں سب پر بازی لے گئے

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستانی ہر سال 650ارب روپے کے لگ بھگ رقم چیرٹی اور عطیات کی مد میں دیتے ہیں لیکن اس کا صحیح استعمال ایک بڑا چیلنج ہے، اس سلسلے میں شعور و آگہی پیدا کرنے اور حکومت کو اپنی ذمہ داری نبھاہنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار لارڈ میڈور لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط ،سینئر نائب صدر امجد علی جاوا اور دیگر ماہرین نے لاہور چیمبر میں سیف چیرٹی

پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں انجم نثار، ملک طاہر جاوید، میاں عبدالرزاق، میاں محمد نواز، طاہر منظور چودھری، سلمان باسط، سیدہ دیپ اور ڈاکٹر راغب نعیمی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ لارڈ میئر لاہور نے کہا کہ کاروباری برادری معاشی ترقی کے ساتھ سماجی شعبے میں بھی اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے، لاہور چیمبر کے زیرسایہ لبارڈ منظم چیرٹی کی بہترین مسائل ہے، اس فورم کے ذریعے لوگ براہِ راست دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ سیف چیرٹی وقت کی اہم ضرورت ہے، یہ یقینی بنایا جائے چیرٹی مستحق لوگوں تک پہنچے۔ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ چیرٹی یا عطیات صرف اچھے کاموں کے لئے ہی ہونے چاہئیں۔ پاکستانی قوم خیرات و عطیات دینے کے حوالے سے بہت سخی ہے،عام عوام کے علاوہ تاجر برادری بھی خدمتِ عامہ میں دل کھول کر حصہ لیتے ہیں۔ کُل پبلک لسٹڈ کمپنیزمیں سے 55% کمپنیاں خدمت خلق کے کاموں میں براہِ راست حصہ لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیرٹی اور عطیات سے اکٹھی کی رقم سماج دشمن سرگرمیوں میں استعمال ہوتی رہیں لہذا عطیات دینے والوں کو اطمینان کرلینے کے بعد ہی رقم مستحقین کو دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چیرٹی پر پہلا حق ہمارے مستحق عزیز رشتے داروں اور ہمسایوں کا ہے۔اگر کسی ادارے کو چیریٹی دینا ہو تو یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے بلیک لسٹ قرارنہ دیا گیاہو۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…