اوکاڑہ( آئی این پی )نواز شریف کے کارکن نے نااہلی کی خبر سن کر اپنا ٹیلی ویژن اور گھر کے برتن توڑ ڈالے تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ ایک نواح کا رہائشی محمد اکبر ولداللہ رکھا اپنے گھرعدالت کا فیصلہ سننے کے لیے بیٹھا ہوا تھا کہ خبر آئی کہ میاں محمد نواز شریف نااہل ہو گئے جس پر اس نے طیحش میں آکر ٹیلی ویژن اور ایک ڈنڈا لیکر گھر کے برتن توڑ ڈالے اسکے بیوی اور بچے بھاگ کر ہمسائے کے گھر جا کر اپنی جان بخشی کروائی۔