جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

’’ وہ پاکستانی سیاستدان جس نے طلاق دینے کے باوجود ڈیڑھ سال سے خاتون کو اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے‘‘

datetime 27  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)راجہ بشارت نے پری گل آغاکو طلاق دینے کے باوجود ڈیڑھ سال سے اپنے گھر رکھا ہوا ہے، سپریم کورٹ خلاف شریعت اقدام کا نوٹس لے ورنہ ملک میں یہ کلچر پروان چڑھ جائیگا، سابق وزیر بلدیات پنجاب کی پہلی اہلیہ و سابق رکن صوبائی اسمبلی سمیل راجہ نے اپنے شوہر پر سنگین الزام عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر بلدیات پنجاب اور

ق لیگ کے اہم رہنما راجہ بشارت کی پہلی اہلیہ و سابق رکن صوبائی اسمبلی سمیل راجہ نے اپنے شوہر پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کی مرکزی قیادت نے نہ جانے کیوں راجہ بشارت کو اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے جنہوں نے پری گل آغا کو طلاق دینے کے باوجود ڈیڑھ سال سے اپنے گھر رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اداروں نے اس بات کا نوٹس نہ لیا تو ملک بھر میں یہ کلچرپروان چڑھ جائے گا۔ انہوں نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ راجہ گینگ پہلے شادی شدہ خواتین کے گھر برباد کرکے ان کے جائیداد ہڑپ کرتا ہے پھر جان چھڑانے کیلئے خاتین سے شادی سے مکرنا اور ان کی کردار کشی کرنا وتیرہ بن چکا ہے۔بشارت راجہ کو مناظرے کا چیلنج کرتی ہوں اگر اس میں اخلاقی جرا¿ت ہے تو وہ میڈیا کے سامنے آئے جس نے ایک طے شدہ منصوبے کے تحت پہلے میرے اڑھائی کروڑ کا قیمتی زیور اور 22 لاکھ روپے کی ہنڈا گاڑی ہتھیالی اگر ایک ہفتہ کے اندر بشارت راجہ نے طلاق یافتہ عورت کو گھر سے نہ نکالا تو وہ سول سوسائٹی، ساجی تنظیموں کے ہمراہ ان کے آبائی گھر دھمیال کے سامنے دھرنادوں گی۔اگر اس میں اخلاقی جرا¿ت ہے تو وہ میڈیا کے سامنے آئے جس نے ایک طے شدہ منصوبے کے تحت پہلے میرے اڑھائی کروڑ کا قیمتی زیور اور 22 لاکھ روپے کی ہنڈا گاڑی ہتھیالی اگر ایک ہفتہ کے اندر بشارت راجہ نے طلاق یافتہ عورت کو گھر سے نہ نکالا تو وہ سول سوسائٹی، ساجی تنظیموں کے ہمراہ ان کے آبائی گھر دھمیال کے سامنے دھرنادوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…