جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

’’اسحاق ڈار استعفیٰ دے رہے ہیں‘‘ اندر کی خبر نے لیگیوں پر قیامت ڈھا دی۔۔دھماکہ خیز انکشاف

datetime 27  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسحاق ڈار پر بہت دبائو ہے ، وہ استعفیٰ دینے کے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، معروف صحافی و تجزیہ کار نثار گھمن کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار نثار گھمن نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار اس وقت سنجیدگی سے استعفیٰ

دینے سے متعلق غور کر رہے ہیں ان پر اس وقت ظفر حجازی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس اور حدیبیہ پیپرز ملز کا کیس دوبارہ کھلنے کی اطلاعات کی وجہ سے بہت دبائو ہے۔نثار گھمن کا کہنا تھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے استعفیٰ دینے کے حوالے سے اپنے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں سے صلاح مشورے شروع کر دئیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے قریبی اور وزارت کے ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اس وقت بہت سخت پریشان ہیں اور اسی کی وجہ سے وہ منظر عام سے بھی غائب ہیں۔ اقامہ معاملے کے اوپر بات کرتے ہوئے نثار گھمن کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی دوسرے ملک میں ملازمت اختیار کرتے ہیں اور پھر اسی ملک میں جا کر آپ نے کسی معاملے پر مذاکرات کرنے ہیں یا کوئی معاہدہ کرنا ہے تو آپ وہ کس حیثیت سے کریں گے۔ انہوں نے ایک اور سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہماراپی ٹی سی ایل کی نجکاری کا 800ملین ڈالر ابھی تک یو اے ای کے پاس پڑا ہوا ہے اور جب اسحاق ڈار وہاں بادشاہ کے مشیر کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے تو انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ یہ پیسے نہ دیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ پیسہ پاکستان کو نہیں مل سکا۔نثار گھمن کا مزید کہنا تھا کہ اقامہ معاملہ پر بھی یہی سوال اٹھتا ہے کہ ہمارے سیاستدان کیسے ملکی مفاد کی حفاظت کر سکتے ہیں جب کہ ان کے مفادات ہی بیرون ممالک سے وابستہ ہونگے۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…