اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں پنچایت کے حکم پر کم عمر لڑکی سے زیادتی کا افسوس ناک واقعے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی میڈیا میں خبریں آنے کے بعد خادم اعلیٰ نے نوٹس لے لیا تھا اور ملتان پولیس
فوراً حرکت میں آئی اور پنچایت کے سربراہ سمیت 24 افراد کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا لیکن مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے۔جہالت کے گھناؤنے کھیل کا شکار ہونے والی عذرہ اور اس کی ماں نے حکام بالا سے انصاف کی اپیل کر دی۔ یاد رہے انسانیت سوز واقعہ اٹھارہ جولائی کو پیش آیا تھا اور مقدمہ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کی درخواست پر دائر کیا گیا۔