اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)17جولائی کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں 2افراد کو قتل کرنے والے ملزمان کا تعلق متحدہ لندن سے ، ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے سائوتھ افریقہ میں متحدہ لندن کے سیٹ اپ سے رابطے میں تھے، متحدہ بانی نے واٹس ایپ کے ذریعے وائس میسج ارسال کیا جس میں ملزمان کو مبارکباد دی گئی، پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کرنل قیصر خٹک
کا پریس کانفرنس میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کرنل قیصر خٹک نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ 17 جولائی کو 2 افراد کو اورنگی ٹاؤن میں قتل کیا گیا ان کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جبکہ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے ساؤتھ افریقہ کے سیٹ اپ سے رابطے میں تھے۔ان کا مزید کہنا تھا گرفتار ملزمان کو واردت کے 2 دن بعد ساؤتھ افریقہ سے واٹس ایپ کے ذریعے پیغام دیا گیا تھا اور قتل پر متحدہ بانی نےاپنے وائس میسج کے ذریعے ملزموں کو مبارکباد دی۔کرنل قیصر خٹک کا کہنا تھا کہ اب وہ وقت گزر گیا جب لندن اور ساؤتھ افریقہ سے کال پر لاشیں گر جایا کرتی تھیں جبکہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں شہر میں آگ لگ جایا کرتی تھی اور شہر کو بند کر دیا جاتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اورنگی ٹائون میں قتل و غارت کرنے والے گرفتارملزمان متحدہ بانی کے حق میں شہر میں وال چاکنگ میں بھی ملوث تھے جبکہ ان کے اکائونٹ میں 50ہزار روپے بھی بھجوائے گئے تھے۔ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں۔اب وہ وقت گزر گیا جب لندن اور ساؤتھ افریقہ سے کال پر لاشیں گر جایا کرتی تھیں جبکہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں شہر میں آگ لگ جایا کرتی تھی اور شہر کو بند کر دیا جاتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اورنگی ٹائون میں قتل و غارت کرنے والے گرفتارملزمان متحدہ بانی کے حق میں شہر میں وال چاکنگ میں بھی ملوث تھے جبکہ ان کے اکائونٹ میں 50ہزار روپے بھی بھجوائے گئے تھے۔ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں