اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنا سعودی اقامہ منظرعام پر آنے کے بعد اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدینہ کا رہائشی سٹیٹس قدرتی عمل تھا اس پر پچھتاوا نہیں ہے۔احسن اقبال نے ٹوئٹر پر
اپنا موقف پیش کرتے ہوئے اقامہ لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی جسے مدینہ میں رہنے اور کام کرنے کا موقع ملے، اس کیلئے مدینہ کا رہائشی سٹیٹس رکھنا قدرتی عمل ہوتا ہے، جب تک وہ رکھ سکے، اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔