ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

کیا نواز شریف کے ساتھ ساتھ عمران خان بھی ڈس کوالی فائی ہوں گے؟جاوید چوہدری کا تجزیہ

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

29 جون کو برطانیہ میں ایک دلچسپ ملزم پکڑا گیا‘ یہ ملزم پولیس کو مطلوب تھا‘ پولیس نے اس کا پیچھا کیا‘ یہ بھاگ کر اپنے گھر میں گھسا اور بیڈ کے نیچے چھپ گیا‘ پولیس اندر داخل ہوئی اور اس نے چند سکینڈ میں ملزم کو ڈھونڈ لیا‘ پولیس نے ملزم کیسے ڈھونڈا‘ یہ بات دلچسپ ہے‘ ملزم دراصل جب بیڈ کے نیچے چھپا تواس کی ٹانگیں باہر رہ گئی تھیں‘ یہ ٹانگیں ہمارے سیاستدانوں کی طرح اس کے اثاثے ثابت ہوئیں‘

پولیس آئی اسے اثاثوں سے پکڑ کر باہر کھینچا اور وہ پورے کا پورا باہر آگیا‘ ملزم بڑا سادہ تھا‘ اس کا خیال تھا اس کی اصل شناخت اس کے جسم کا بالائی حصہ ہے‘ وہ اگر بالائی حصے کو چھپا لے گا تو وہ پولیس سے محفوظ ہو جائے گا‘ وہ یہ بھول گیا ٹانگیں بھی شناخت ہوتی ہیں اوراگر کوئی شخص ٹاگوں سے پکڑا جائے تو بھی وہ پورے کا پورا پکڑا جاتا ہے‘ میاں نوازشریف اورعمران خان یہ دونوں بھی اپنی ٹانگوںسے پکڑے جا رہے ہیں‘ یہ دونوں سمجھ رہے تھے ان کی پارٹیاں ان کی اصل شناخت ہیں جب تک یہ شناخت موجود ہے‘ یہ کسی کے ہاتھ نہیں آئیں گے لیکن اس سال ثابت ہوا ان کے اثاثے وہ ٹانگیں جوان کی شناخت کا حصہ ہیں اور یہ جب اثاثوں سے پکڑے جائیں گے توان کی پارٹیاں بھی انہیں نہیں بچا سکیں گی‘ ٹٹ فارٹیٹ کا سلسلہ جاری ہے‘ عمران خان نے میاں نواز شریف کے گرد پانامہ کا گھیرا تنگ کر دیا‘ فیصلہ محفوظ ہو چکا ہے‘ میاں نواز شریف نے عمران خان کے اثاثے کھول دیئے‘ یہ بھی اسی شاہراہ پر چل رہے ہیں جس پر کل تک شریف فیملی دوڑ رہی تھی‘ آج سپریم کورٹ نے عمران خان کی منی ٹریل پر بھی سوالات اٹھا دیئے‘ آج عمران خان کے وکیل نے عدالت کوبتایا ہمیں کاﺅنٹی کرکٹ کا ریکارڈ نہیں مل سکا‘ جمائما خان نے عمران خان کیلئے جو ادائیگیاں کیں وہ ریکارڈ بھی نہیں مل سکا‘ راشد خان اور جمائما خان کے درمیان موجود ایگریمنٹ بھی دستیاب نہیں اور جن بینکوں میں رقم آئی یا ٹرانسفر کی گئی وہ بینک بھی بند ہو چکے ہیں چنانچہ صورت حال وہی ہے جو شریف فیملی کے کیس کی تھی‘

کیا نواز شریف کے ساتھ ساتھ عمران خان بھی ڈس کوالی فائی ہوں گے‘ جبکہ آج سندھ اسمبلی نے وزیراعظم کو ایک قرار داد کے ذریعے مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا‘ ایم کیو ایم نے بھی وزیراعظم کے خلاف ووٹ دے دیا‘ موقف میں یہ تبدیلی کیوں اور تازہ ترین گیلپ سروے میں 51 فیصد لوگوں نے وزیراعظم کو مستعفی ہو کرگھر بیٹھنے کا مشورہ دے دیا‘ عوام نے عدلیہ اور فوج کو معتبر ترین ادارے بھی قرار دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…