اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

خواجہ آصف کو وزیر اعظم بنایا گیا تو پاک فوج کیا کرے گی؟ سابق آرمی چیف کا اہم انکشاف

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی تھی، خواجہ آصف کو وزیراعظم بنانا پاکستان کے ساتھ مذاق ہے وہ فوج میں بہت غیر مقبول ہیں، اگر انہیں وزیر اعظم بنایا گیا تو فوج برداشت نہیں کرے گی، چوہدری نثار واحد وزیر ہیں جن کی کارکردگی بہت اچھی ہے، پانامہ کیس میں انصاف کا بول بالا ہو گا،

شریف خاندان اگر سچ بولتا تو بچ جاتا، میرے دور میں نواز شریف معاہدے کر کے چلے گئے تھے، ان کا احتساب نہیں ہو سکا تھا، میرے دور حکومت میں یہ وزراءخود بھاگ کر آتے تھے بیان دینے کےلئے ان پر کوئی دباؤ نہیں ہوتا تھا، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری ایک فراڈ تھا، میں نے بھی اگر کوئی غلط کام کیا ہے تو میرا بھی ٹرائل ہونا چاہیے، میں نے اپنے دور حکومت میں جو کچھ عوام کےلئے کیااگر دوبارہ موقع ملا تووہی کروں گا، عمران خان غریب آدمی ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ وزیراعظم حکومت چلاتا ہے اور اسے بالکل جوابدہ ہونا چاہیے، آرمی میں اندرونی طور پر احتساب ہوتا ہے اور بہت سخت ہوتا ہے، آرمی میں تو جنرل کو ایک دن میں گھر بھیج دیتے ہیں اور ایسی کئی مثالیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں، میں نے کسی کو یہ نہیں کہا تھا کہ مجھے یہ بتاؤ کہ نواز شریف بے نظیر اور آصف زرداری کے خلاف کتنے کیسز ہیں، اس دور میں نیب کورٹس تھیں وہاں ٹرائل ہوتے تھے، آصف زرداری اور بے نظیر بھٹو تو 7سے 8کیسز میں بری ہو گئے تھے، ملکی ادارے وزیراعظم اور وزراءچلا رہے ہیں، ان کو بالکل جوابدہ ہونا چاہیے اور ان کے ٹرائل بھی ہونے چاہئیں کیونکہ وہ ملک کو ناکام کر رہے ہیں، میرے خلاف کرپشن کا کوئی چارجز نکالیں،

نواز شریف کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، پانامہ کیس میں انصاف کا بول بالا ہو گا، میں جب 2009میں ملک سے باہر آیا تو میرے پاس نہ کوئی پراپرٹی تھی اور نہ کوئی بینک اکاؤنٹ تھا، آپ مجھے نواز شریف سے کیسے ملا سکتے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ دبئی میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی کتنی جائیداد ہے،

اسحاق ڈار کا دبئی میں میری طرح کا فلیٹ نہیں 40منزلہ بلڈنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جے آئی ٹی کے کسی ممبر سے نہیں ملا، شریف خاندان نے چوری کی اور اب بہانے بنا رہے ہیں، 1988میں انہوں نے جائیدادیں بنائیں، بے نظیر بھٹو نے شریف فیملی کے خلاف کافی مواد نکالا تھا،

میں نے بھی اگر کوئی غلط کام کیا ہے تو میرا بھی ٹرائل ہونا چاہیے، شریف خاندان اگر سچ بولتا تو بچ جاتا۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وجہ سے آرمی چیف بنا، وہ واحد وزیر ہیں جن کی کارکردگی بہت اچھی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…