منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور چوہدری نثار کے درمیان ملاقات، اندر کی کہانی منظر عام پر

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل ’دنیا نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کر کے انہیں وزیراعظم نواز شریف کا پیغام پہنچایا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے وہ موجودہ صورت حال میں پریس کانفرنس کر کے ایسا تاثر نہ دیں جس سے ظاہر ہوکہ حکومتی وزراء میں اختلافات ہیں

اور آپ وزیراعظم سے ناراض ہیں۔رپورٹ کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز چوہدری نثار سے پنجاب ہاؤس میں طویل ملاقات کی، اس موقع پر وزیر داخلہ نے اسحاق ڈار کو اپنے تحفظات،گلے شکوئوں سے آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیراعظم نواز شریف اور پارٹی کے ساتھ ہیں انہیں چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہے، لیکن میرے خلاف ایک خاص ماحول بنایا گیا وزیراعظم کے میرے خلاف کان بھرے گئے مجھ سے بات کئے بغیر میرے متعلق باتوں پر وزیراعظم نے یقین کیا، جس کا مجھے افسوس ہے۔ وزیراعظم اور میرے درمیان فاصلے پیدا کرنے کے لئے باقاعدہ مہم چلائی گئی جس میں وزراء اور وزیراعظم کے قریبی رفقا شامل تھے، یہ سلسلہ کئی سال تک چلتا رہا جس کا نوٹس نہیں لیا گیا اور نوبت یہاں تک پہنچی، اس صورتحال کا ذمہ دار کون ہے، آپ خود فیصلہ کر لیں۔رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کے چوہدری نثار کے ساتھ دوستانہ اور ذاتی تعلقات ہیں، اس لئے انہیں راضی کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی گلہ کیا کہ انہیں کابینہ اجلاس میں یہ باتیں نہیں کہنی چاہئیں تھیں وزیراعظم نے اس کا برا منایا ہے، ملاقات مثبت رہی اور اسحاق ڈار وزیرداخلہ کو اس حد تک منانے میں کامیاب رہے کہ وہ پریس کانفرنس میں کوئی ایسی بات نہیں کریں گے جس سے پارٹی پر منفی اثرات پڑیں یا سیاسی مخالفین کو باتیں کرنے کا موقع ملا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…