کراچی(این این آئی)ملک میں تیل و گیس کی تلاش کرنیوالی کمپنیوں نے گزشتہ 4برسوں میں 101 مقامات پر تیل اور گیس کی تلاش میں کامیابی حاصل کی ہے جس سے نظام میں 994ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 32ہزار 343بیرل تیل کا اضافہ ہوا ہے ۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع نے بتایا کہ
موجودہ حکومت کے دور میں نئے مقامات سے 466ملین کیوبک فٹ اضافی گیس روزانہ سسٹم میں شامل ہوئی جبکہ پہلے سے موجود فیلڈز سے 478ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہو رہی ہے ، اسی طرح نئے مقامات سے روزانہ 11ہزار 449بیرل تیل سسٹم میں شامل ہو رہاہے ۔ان میں سے 87مقامات سندھ اور خیبر پختونخوا اور پنجاب میں 7,7مقامات واقع ہیں،گزشتہ 4برسوں میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں گزشتہ حکومت کے دور کے مقابلے میں 80فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود موجودہ حکومت کے دور میں 10ارب ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔