اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو گرفتاری کے باوجود عہدے سے نہ ہٹانے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو گرفتاری کے باوجود عہدے سے نہ ہٹانے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ میں موقف اپنایا ہے کہ ظفر حجازی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ضمانت مسترد ہونے
پر گرفتار ہو چکے ہیں تاہم وہ ابھی تک کیسے عہدے پر برقرار ہیں۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ ظفر حجازی کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی اور وہ گرفتار ہو چکے ہیں تو بتایا جائے کہ اب تک انہیں عہدے سے کیوں نہیں ہٹایا گیا اور ان کی جگہ دوسرا چیئرمین کیوں تعینات نہیں کیا گیا؟ لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔