اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیمپرنگ کے ماہر شریف برادران باقرنجفی کمیشن رپورٹ بدل سکتے ہیں،حکمراں خاندان کی منی ٹریل سے کامیڈی ٹاک شوز کو شاندار مزاحیہ مواد ملا، انصاف کے لیے ماڈل ٹاؤن کمیشن رپورٹ کااصلی حالت میں پبلک ہونا ناگزیر ہے۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری گزشتہ روز عوامی لائرزکے رہنماؤں اور
اسلام آباد میں صدر شمالی پنجاب بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد و دیگر سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ ٹیمپرنگ کے ماہر شریف برادران باقرنجفی کمیشن رپورٹ بدل سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بالٓاخروزیر اعظم نے اعتراف کرلیاوہ کہیں اوربھی نوکری کرتے رہے، پاناما جے آئی ٹی رپورٹ بطورکیس اسٹڈی کریمنالوجی نصاب میں شامل کی جائے۔منی ٹریل سے کامیڈی ٹاک شوز کو شاندار مزاحیہ مواد ملا۔سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کوعبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ انصاف کے لیے ماڈل ٹاؤن کمیشن رپورٹ کااصلی حالت میں پبلک ہونا ناگزیر ہے۔ واضح رہے کہ باقر نجفی کمیشن رپورٹ بدلے جانے سے متعلق طاہر القادری کا بیان سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر ریکارڈ ٹمپرنگ الزام کے تناظر میں ہے۔سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کوعبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ انصاف کے لیے ماڈل ٹاؤن کمیشن رپورٹ کااصلی حالت میں پبلک ہونا ناگزیر ہے۔ واضح رہے کہ باقر نجفی کمیشن رپورٹ بدلے جانے سے متعلق طاہر القادری کا بیان سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر ریکارڈ ٹمپرنگ الزام کے تناظر میں ہے۔