بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چوہدری نثار پریس کانفرنس میں پارٹی قیادت اور جمہوریت کے حق میں اپنے موقف کوواضح کرینگے

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری نثار علی خان اب سے کچھ دیر بعد ایک اہم پریس کانفرنس کرنے جارہے ہیں جس میں وہ پارٹی کیلئے مردبحران کے نعرے کوسچ ثابت کر دکھائیں گے،پارٹی یاعہدے سے مستعفی ہونے کی بجائے سیاسی مخالفین کومنہ توڑ جواب دینگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد بعض وجوہات کی بناء پراپنے اصولی مئوقف پرڈٹے رہے۔

جس کے باعث انہوں نے وزیراعظم کی زیرصدارت مشاورتی اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کی۔اسی تناظر میں ن لیگ کے سیاسی مخالفین اور میڈیاکے کچھ لوگوں نے منفی پروپیگنڈا شروع کردیاکہ چوہدری نثار کسی دوسری جماعت میں شامل ہوجائیں گے۔لیکن ذرائع مطابق چوہدری نثار آج پریس کانفرنس میں پارٹی قیادت یاپارٹی پالیسیوں کیخلاف نہ تو اپنے عہدے اورپارٹی سے استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی پارٹی کوخیرباد کہیں گے۔بلکہ چوہدری نثارسیاسی مخالفین کو دوٹوک الفاظ میں نہ صرف اپنا موقف پیش کریں گےبلکہ پارٹی قیادت اور جمہوریت کے حق میں بھی اپنے موقف کوواضح کرینگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…