ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’کون کہتا ہے کہ میرے پاس منی ٹریل نہیں‘‘ عمران خان پھٹ پڑے

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میں نے پیسہ بیرون ملک کمایا اور پاکستان لے کر آیا،تاثر دیا جا رہا ہے کہ شریف فیملی اور میرا کیس ایک جیسا ہے،ایسا تاثر دیا گیا جیسے میرے پاس منی ٹریل نہیں، منی ٹریل بارے دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں،نواز شریف کی حمایت کرنے والوں کو مجرم سمجھتا ہوں، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ شریف فیملی اور میرا کیس ایک جیسا ہے،ایسا تاثر دیا گیا جیسے میرے پاس منی ٹریل نہیں۔ انہوں نے ’’روزنامہ جنگ‘‘میں شائع ہونے والی ایک خبر پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افسوس ہوا کہ ایک اخبار نے لکھا آسٹن رابرٹ کا خط قطری کا خط ہے۔انہوں نے ’’روزنامہ جنگ‘‘کے مالک میر شکیل الرحمن کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا کہ ان کی باری بھی آنیوالی ہے، انہیں اپنی بیرون ملک جائیدادوں کا حساب دینا ہو گا کہ وہ پیسہ کہاں سے لیکر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حمایت کرنے والوں کو مجرم سمجھتا ہوں،1984میں 60لاکھ روپے کا فلیٹ لیا تھا لندن فلیٹس کی مورگیج سپریم کورٹ کو دی ہے۔میں نے کبھی ٹیکس چوری یا منی لانڈرنگ نہیں کی۔میرے ساتھ جو کھلاڑی کھیلے ان کے پاس بھی کنٹریکٹ موجود ہیں۔جمائما کی جانب سے دی گئی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں جمائما نے منی ٹریل کے لئے اپنے بینک اکائونٹس فراہم کئےہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے شریف خاندان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے نہیں بتایا کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا، ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں شریف خاندان کی دولت کا صرف ایک حصہ بے نقاب ہوا

شریف فیملی کی اربوں روپے کی جائیداد بیرون ملک ہے۔انہوں نے شوکت خانم کینسر ہسپتال اور نمل یونیورسٹی پر الزامات کی شدید الفاظ میں مـذمت کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کیلئے لاکھوں کا چندہ ملتا ہےخواجہ آصف کو آخرت کی فکر بھی کرنی چاہئے،خواجہ آصف کی باری بھی آنے والی ہے،خواجہ آصف کو خیراتی ادارے پر الزام لگاتے ہوئے شرم آنی چاہئے،

کرپٹ ٹولہ اپنی چوری چھپانے کیلئے اکھٹا ہو گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے،ن لیگ نےسپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے بیرون ملک اپنی آمدن کو پاکستان لایاتمام پیسہ میرے نام پر ہے، کچھ بے نامی نہیں،میرا ایک روپیہ بھی بیرون ملک نہیں، تمام پیسہ پاکستان میں ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…