سرگودھا (آئی این پی)سرگودھا کے مر کز ی قبرستان میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث خو نخوار نیو لو ں کے بہتا ت ۔قبروں سے لا شیں نکال کر کھا گئے ۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے مرکزی قبرستان میں سینکڑ و ں قبروں کوپہنچنے والے نقصان کے باعث نیولوں اور دیگر جانور قبروں سے انسانی نعشیں نکال کے کھا رہے ہیں جس سے قبروں کی بے حرمتی اور ملحقہ علاقوں میں سخت تعفن پیدا ہورہاہے،
شہریوں کے مطابق اس اہم واقع کی انتظامیہ کو اطلاع کی بار دی گئی مگر کسی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی ۔معروف سماجی شخصیت میا ں زاہد نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قبرستان سے نیو لو ں سمیت دیگر جانوروں کے خاتمے کے لئے ٹھو س اقدامات کر ے تاکہ نہ صر ف قبروں کی بے حرمتی بلکہ نعشوں کو بھی بے حرمتی سے بچایا جا سکے ۔