اسلام آباد( آئی این پی) سابق رکن قومی اسمبلی اور کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے سابق سربراہ مولانا اعظم طارق قتل کیس کی تفتیش کے لئے ایس پی انویسٹیگیشن حسن اقبال کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) تشکیل دے دی گئی ،ملزم سبطین کاظمی سے جے آئی ٹی نے ابتدائی تفتیش بھی کر لی جبکہ عدالت نے ملزم کو چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے،
پولیس ذرائع کے مطابق مولانا اعظم طارق قتل کیس میں گرفتار ملزم سبطین کاظمی سے تفتیش کے لئے دو روز قبل ایس پی انویسٹیگیشن حسن اقبال کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی گئی تھی جس میں آئی ایس آئی ، ایم آئی ، آئی بی اور ایف آئی اے کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے ،اس جے آئی ٹی نے ملزم سبطین کاظمی سے ابتدائی تفتیش بھی کر لی ہے ،جے آئی ٹی کی تفتیش کی روشنی میں چالان تیار کیا جائے گا